بینک لاکرز لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 7 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے اسٹیل ٹاؤن میں...
کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بینک لاکرز لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دو بینکوں میں واردات کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، بینکوں میں ملزمان کے 2 ساتھی ڈیوٹی پرتعینات تھے۔
ایس آئی یو کے مطابق ملزمان نے فرار ہونے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے دستی بم، دھماکا خیزمواد، چرس اور ہتھیار برآمد کئے گئے۔
ملزمان خیبرپختونخوامیں بھی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔