کراچی میں آج رات سے سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا، جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔ زیارت شہر اور گردونواح میں ہلکی برفباری ہوئی۔
کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے ساتھ پہلی برف پڑی تو لوگوں کی کپکپی چڑھ گئی۔ غذر کے خوبصورت ترین علاقے درکوت میں ڈھائی فٹ برف پڑچکی ہےِ۔ مقامی سیاح برف سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
کراچی میں آج رات سے سائبیریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کہتے ہیں درجہ حرارت دس ڈگری تک گرسکتا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ کسوال، اقبال نگر، میاں چنوں، محسن وال، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور میں شدید دھند ہے۔
مسافرخانہ، احمد پور شرقیہ میں دھند کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ان علاقوں میں حدنگاہ دس سے سو میٹرتک ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔