کورونا کے وار جاری،مزید 50 انتقال کرگئے
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،مزید پچاس افراد انتقال کرگئے،چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ پندرہ تک پہنچ گئی،کراچی کورونا سے سب سے زیادہ خطرناک شہر بن گیا،کراچی میں ایک روز کے دوران مزید تین ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے۔
قاتل وائرس کورونا کے بھرپور وار جاری ہیں، پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران پچاس اموات ہوئیں، تین ہزار سینتالیس کیسز بھی سامنے آگئے، اسپتالوں میں 3ہزار128مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 366 مریض وینٹٰی لیٹرپرہیں۔
ملک میں کورونا کیسز کی شرح سات اعشاریہ ایک پانچ کی خوفناک حد کو چھوگئی، شرح اموات سب سے زیادہ اٹھارہ اعشاریہ چار تین تک جاپہنچی، کراچی کیسز کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔
صوبوں میں بلوچستان شرح فیصد کے لحاظ سے سرفہرست اور سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا میں مبتلا تین ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے، نجی کلینک کے ڈاکٹروسیم الدین اور سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستار مرنے والوں میں شامل ہیں۔ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد پینتالیس ہوگئی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔