ارطغرل غازی کا بادشاہی مسجد کا دورہ اور مزار اقبالؒ پر حاضری
لاہور: ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا پیار توقع سے زیادہ ہے، امید ہے کہ پاک ترک تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اینگن التان نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی محبت سے آگاہ ہوں مگر یہاں آکر جتنا ہجوم دیکھا وہ میری توقعات سے بھی زیادہ ہے۔ ارطغرل غازی سیریز کیلئے انہوں نے اور ساتھیوں نے بھرپور محنت کی۔
پریس کانفرنس میں ارطغرل غازی نے صحافیوں کی جانب سے اردو میں چند لفظ بولنے کے اسرار پر کہا کہ اُنہیں اردو کے کچھ لفظ آتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا "شکریہ" اور "لاہور، لاہور ہے"۔
اینگن التان نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور اس کی خوبصورتی کو سراہا۔ انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔