وزراء کو تعلیم بالغاں کورس کروانے کی پیشکش

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے وزراء کو تعلیم بالغاں کا کورس ...
شائع 11 دسمبر 2020 07:30pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے وزراء کو تعلیم بالغاں کا کورس کروانے کی پیشکش کردی ۔ وہ کہتے ہیں جس سے ریلوے نہیں چلی اسے وزارت داخلہ اورملکی معیشت تباہ کرنے والے کووزارت خزانہ دیدی گئی ۔ احتجاج کا ہر طریقہ اختیارکریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جنوری کے مہینے میں گیس کا شدید بحران ہوگا، حکومت نے بروقت فیصلہ نہ کرکے ایل این جی کی ستر فیصد زائد قیمت ادا کی جس سے ملک کو 15ارب روپے کا نقصان ہوا ۔

شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہروزیراپنے کام کے علاوہ ہرکام جانتا ہے ۔ تعلیم بالغاں کا کورس کروانے کیلئے تیار ہوں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتجاج کا ہرطریقہ اختیارکریں گے ۔ اگراستعفے دینے پڑے تو پی ڈی ایم کی سب جماعتیں تیار ہیں۔