'ووٹ کو عزت دو جدوجہد کامیاب ہوگی'
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 80 سال قبل جس مقام پر آزاد ملک کے لئے قراردار منظور ہوئی تھی اسی جگہ اس عہد کو دہرایا جا رہاہے ہماری جدوجہد ووٹ کو عزت دو کے لئے ہیں اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔
سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف نے خواتین ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جس مقام پر جلسہ ہونے جا رہا ہے اسی مقام پر آج سے 80 سال قبل اس ملک کی آزادی کے لئے قرارد پیش کی گئی تھی اس ملک کو فوج کشی یا کسی جنگ کے نےنتیجے میں حا صل نہیں کیا گیا تھا بلکہ اس ملک کی آزادی کی جنگ سیاسی ورکروں نے لڑی تھی جس میں خواتین کا کلیدی کردار تھا۔
خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ ستر سال بعد عام آدمی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے ہم ووٹ کی عزت کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا ایسے حالات پیدا کر دئے گے ہیں کہ ہمارے دوست ممالک بھی ہماراساتھ چھوڑ چکے ہیں خواجہ آصف نے کہا لاہور جلسے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ہمارے پاس ریلیوں اور لانگ مارچ جیسے آپشن موجود ہیں انہوں نے کہا ایک بھائی قید اور دوسرا بھائی جلا وطن ہے جبکہ بیٹی اس تحریک میں ہماری قیادت کر رہی ہے ہم نے اس تحریک کو کامیاب بنانا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔