جنوبی افریقی ٹیم کی آمد سے قبل کراچی میں تیاریاں شروع
کراچی: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی...
کراچی: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی کراچی میں تیاریاں شروع ہوگئیں۔ مہمان ٹیم 16 جنوری کو شہر قائد پہنچے گی اور مقامی ہوٹل میں 4 روزہ قرنطینہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کراچی جیمخانہ کو ببل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیمخانہ کے کرکٹ گراؤنڈ اور ہوٹل کے درمیان خصوصی راستہ نکالا جائے گا۔
ماضی میں بھی کراچی جیمخانہ کا گراؤنڈ فرسٹ کلاس میچز کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ طویل عرصے بعد کوئی غیر ملکی ٹیم کراچی جیمخانہ میں ایکشن میں نظر آئے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔