پریکٹس میچ میں شاہین شاہ نے 6 وکٹیں اُڑا کر دھاک بٹھادی
کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ کوئنز ٹاؤن میں دوسرے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بابراعظم کی ٹیم گرین نے شاداب خان کی ٹیم وائٹ کو ہرادیا۔ امام الحق نے آئسولیشن ختم ہونے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری، کوئنز ٹاؤن میں دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ بابر اعظم کی ٹیم گرین نے شاداب خان کی ٹیم وائٹ کو 14 رنز سے ہرادیا۔
محمد حفیظ نے 48 اور بابر اعظم نے 40 رنز بنائے، شاہین آفریدی نے 6 وکٹیں اڑائیں۔ ٹیم وائٹ کی جانب سے ذیشان ملک نے ففٹی بنائی جبکہ حیدر علی نے 45 رنز اسکور کئے۔
دوسری جانب اوپنر امام الحق نے آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔
کوئنز ٹاون میں بارش سے نیٹ سیشن متاثر ہونے کے بعد پاکستان شاہینز نے بھرپور جم سیشن کیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔