ایل او سی کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد:ایل او سی کی خلاف ورزی پرپاکستان نے سینئر بھارتی...
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2020 01:08pm

اسلام آباد:ایل او سی کی خلاف ورزی پرپاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کودفترخارجہ طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مراسلہ بھی تھمایا ۔

ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں بھارتی سینئرسفارتکارکو دفترخارجہ طلب کیا گیا ۔

حکام نے بھارتی سینئر سفارتکار کے ساتھ شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھمایا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جو عالمی قوانین اور اقدارکے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے تتہ پانی سیکٹر پر9 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی جس میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا،بھارت رواں برس 2940 بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا جس میں 27 شہادتیں اور247 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔