پنجاب بھرمیں بادلوں،ٹھنڈی ہواؤں اور بوندا باندی سے موسم مزید سرد

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادلوں، ٹھنڈی ہواؤں اور بوندا باندی نے...
شائع 11 دسمبر 2020 10:52am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادلوں، ٹھنڈی ہواؤں اور بوندا باندی نے موسم مزید سرد کردیا ،محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور بونداباندی کی پیشگوئی کردی۔

بادل اور ٹھنڈی ہوائیں جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر سردی بڑھتی ہی جارہی ہے، آسمان پر چھائے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے بھی موسم خوشگوار بنا رکھا ہے۔

سیالکوٹ، اٹک، کالاباغ اور بھکر سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔