فوادچوہدری نےموجودہ سیاسی صورتحال میں مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری قرار دیدیا
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری قرار دے دیا اور کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظر سے دیکھے جانے والی شخصالت تلخیاں کم کرنے کیلئے مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیئے۔
عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں، تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2020
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے، وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اور اپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتربنانے میں کردار ادا کریں،تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے۔
اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے اسپیکر کو دیں،شہباز گل
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرم کے کہنے پر استعفے اسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرنا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے اسپیکر کو دیں۔
سزا یافتہ مجرم کے کہنے پر استعفے سپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرناجعلی استعفوں کی دلیل ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 11, 2020
8دسمبر کے آر پار والی ناکامی کے بعد 13کو استعفوں کے معاملے پر مینار پاکستان کے چلّو بھر پانی میں ڈوب مرنے پر اتفاق
عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے اسپیکر کو دیں
شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیج پر اکھٹے یہ کرپشن زدہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ،قوم جان چکی کہ کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا۔
معاون خصوصی شہباز گل نے مزیدکہا کہ طے ہو چکا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کلئےا کوئی جگہ نہیں!!!۔
پی ڈی ایم کے سٹیج پر اکھٹے یہ کرپشن زدہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں...
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 11, 2020
قوم جان چکی کہ کرپشن آپکا ایمان اور بلیک میلنگ آپکے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا.
طے ہو چکا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لئے کوئی جگہ نہیں !!!














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔