ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.15 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح7.15فیصد ریکار کی گئی، کراچی میں کورونا خطرناک ہوگیا ،مثبت کیسز کی شرح میں کراچی بدستور پہلے اورمیرپوردوسرے نمبر پر ہے۔
وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کا مارننگ سیشن ہوا، این سی او سی نے ایک روزکی کورونا مثبت کیسزکی شرح جاری کردیں ۔
ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 7.15 ریکارڈ کی گئی ، کراچی18.43 فیصد مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ سرفہرست ہے ۔
میرپورمیں بھی پازیٹیو کیسز بہت زیادہ ہیں ،میرپور میں 14.29 فیصد ،پشاورمیں 11.68فیصد ،مظفرآباد میں8.29 فیصد اور کوئٹہ میں مثبت کیسزکی شرح 8.19 ریکارڈ کی گئی ۔
مثبت کیسز کی شرح میں بلوچستان سرفہرست ہے جہاں 12.85 فیصد رپورٹ ہوئی ، سندھ میں 12.27 فیصد ، خیبرپختونخوامیں 8.10، پنجاب میں 3.89فیصد اورآزادکشمیرمیں مثبت کیسزکی شرح 7.74 رپورٹ ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روزوینٹی لیٹر پر موجود 28 مریض جان کی بازی ہارگئے ،کورونا کے 2 ہزار 486مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،جس میں روز بہ روز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 366 مریض وینٹی لیٹرپرہیں ،ملتان میں67 ،اسلام آباد میں 51 ،پشاورمیں 40 اورلاہورمیں 35 فیصد وینٹی لیٹرپر مریض موجود ہیں ۔
اکتوبر کے مقابلے میں آج صورتحال خطرناک ہوگئی ، این سی او سی نے الرٹ کردیا
این سی او سی نے الرٹ کردیا،جس کے مطابق کورونا کی دوسری لہربے رحم اور اکتوبرکے مقابلے میں آج قاتل وائرس انتہائی خطرناک ہوگیا،اموات ، مثبت کیسزاورمریضوں کے اسپتال آمد کی شرح میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق 12اکتوبرکومثبت کیسزکی شرح 2.03 تھی جو بڑھ کررواں 8.2 تک پہنچ گئی ہے ،رواں اکتوبرکے مقابلے میں رواں ہفتے شرح میں 304 فیصد اضافہ ہوا ، 12اکتوبرکو8اموات اب شرح58 تک پہنچ گئی ، 630 فیصد شرح میں اضافہ ہوا ۔
اسپتالوں میں مریضوں کی آمد کی شرح میں بھی 404 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ پازیٹیوو کیسز کی شرح بھی 413فیصد بڑھ گئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔