'بلاول نے استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا'

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے استعفوں...
شائع 10 دسمبر 2020 10:53pm

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلیے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

پہلے پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے آخری آپشن قرار دیا تھا ۔ پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک میں مولانا، پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنے میں ناکام ہوگئے، مزید ملاقاتوں پر اتفاق کرلیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کی مولانا فضل الرحمان کے گھراہم بیٹھک میں مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہے، ان تحفظات پر مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے موقف سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کردیا۔

پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ سب سے پہلے پی ڈی ایم کے اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد کیا جائے اور استعفے آخری کارڈ ہونا چاہئے کیونکہ پہلے استعفے دیئے تو پھر حکومت پر دباو کو بڑھانے کے لئے دیگر آپشن مشکل ہوں گے، پیپلزپارٹی مشاورت کے لئے سی ای سی کا اجلاس بھی بلانا چاہتی ہے،

دوسری طرف مسلم لیگ ن حکومت کو ٹف ٹائیم دینے کے لئے ہر آپشن استعمال کرنے کے موقف پر قائم ہے ۔