حکومت جلد انجام کو پہنچے گی، مریم نواز
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی انجام کو پہنچے گی۔
تیرہ دسمبر کے جلسے سے پہلے لاہور کو جگانے کا مشن لیے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج بھی اِن ایکشن رہیں۔
جاتی اُمرا سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ۔ گجومتہ پہنچنے پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مریم نواز نے آج بھی وزیراعظم پر وار کیے ہیں ، وہ کہتی ہیں دن رات این آر او نہ دینے کا کہنے والا دو دن سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سن لو ۔ نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔
مریم نواز مائیک سنبھالتے ہی خوب دھاڑیں اور کہا عمران خان سن لو۔ نوازشریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ این آر او نہ دینے والا ہم سے مانگ رہا ہے/ابھی استعفوں کا نہیں کہا۔
یہاں سے ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اچھرہ پہنچی ۔مریم نواز نے کہا آندھی آئے یا طوفان سب مینار پاکستان پہنچیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔