کیویز کیخلاف سیریز کی تیاریاں، پہلا انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلاگیا
کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ...
کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، اسکواڈ نے پہلا انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلا۔
کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری، قومی اسکواڈ کا کوئنز ٹاؤن میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور کیچنگ کی پریکٹس کی۔
اس کے علاوہ 2 ٹیمیں بنا کر پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا۔ سیناریو بیسڈ میچ میں بیٹسمینوں اور بولرز کو مختلف اہداف دئیے گئے جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔