'حق داروں کو حق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے'

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نےکہا ہےکہ حق داروں...
شائع 10 دسمبر 2020 08:16pm

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نےکہا ہےکہ حق داروں کوحق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔احساس پروگرام غیر سیاسی ہے، جو قرضے کی صورت میں غریبوں کو روز گار فراہم کرتا ہے۔

معاون خصوصی ثانیہ نشترنے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نےاحساس پروگرام کو امبریلا پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقداروں کو ان کا حق پہنچانا پہلی ترجیح ہے۔ یہ ادارہ شفافیت سےاپنا کام کررہا ہے،جو صرف کیش نہیں دیتا بلکہ قرضے کی صورت میں روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ہماراٹارگٹ غربت کےسب سےنچلےدرجےکے طبقے کی مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ معشیت کا پہیہ چلنے اور روزگار ملنے پر ہی ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی ادارے ڈبلیو ایسوسی ایشن کے چیئرمین سر مائیکل باربر نے بھی آن لائن پریس بریفنگ دی۔

انہوں نے انسداد کورنا کے خاتمے اور احساس پروگرام کےتحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔