آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے...
شائع 10 دسمبر 2020 08:09pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں، پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں امام الحق کا بارہواں اور فخرزمان کا انیسواں نمبر ہے۔

بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سرفہرست ہیں، محمد عامر ایک درجےترقی کے بعد دوبارہ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی پندرہویں اور شاداب خان تیسویں نمبر پرموجود ہیں۔