'راوی سٹی منصوبہ لاہور کے بڑھتے ہوئے مسائل کا حل فراہم کریگا'

وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور کے بڑھتے...
شائع 10 دسمبر 2020 07:45pm

وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور کے بڑھتے ہوئے مسائل کا حل فراہم کرے گا۔

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورپاکستان آئیلینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کوچینی حکومت اورکمپنیوں کی طرف سے منصوبے میں تین ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم کو اے این جی سی سی کی جانب سے پانچ ارب ڈالرز کی شراکتی سرمایہ کاری کی پیشکش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے پر پیش رفت کو مزید تیز کرنےکےلئے بورڈ کی تشکیل کردی گئی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ راوی سٹی منصوبہ لاہورکے بڑھتے ہوئے مسائل کا حل فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لاہورکے شہریوں کوجدید سہولیات میسرآئیں گی ۔بیرونی سرمایہ کاری سے روزگاہ کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔

پاکستان آئیلینڈ ڈویلپنٹ اتھارٹی کےحوالےسے وزیرِاعظم کوبتایا گیا کہ ماحولیاتی اورماسٹر پلان کی اسٹڈیزکا آغاز جنوری سے ہونے جارہا ہے۔

وزیرِاعظم نے بنڈل آئیلینڈ پر ہونے والی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔