وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں سے جلسے جلوس ملتوی کرنے کی اپیل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے جلسے جلوس ملتوی کرنے کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ اگر اسی طرح کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو اسپتال بھر جائیں گے۔ زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، پنجاب، خیبرپختوخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی اور سندھ کے چیف سیکرٹری اور وزیر صحت شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈاؤن سے بچایا، پہلی لہرمیں قوم نےایس او پیزپرعمل کیا لیکن دوسری لہرمیں باقی دنیا کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسزمیں اضافے سے ہمارےاسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پرپریشر پڑے گا۔
وزیراعطم نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پرکوئی پریشرنہیں پڑے گا، وہ صرف لوگوں کی جانوں کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکہ اوریورپ میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرناچاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا تواسپتال بھرجائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔