2 خراب ذہن والد کی لوٹی دولت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،علی زیدی
اسلام آباد:وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ 2 خراب ذہن والد کی لوٹی دولت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کہیں اور نوکری کرنی چاہیئے ، ان دونوں کو کوئی ملازمت بھی نہیں دے گا ۔
وفاقی وزیرعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کہیں اور نوکری کرنی چاہیئے ، ان دونوں کو کوئی ملازمت بھی نہیں دے گا ،2 خراب ذہن والد کی لوٹی دولت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات 2013 سے بہترتھے،2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی133جبکہ 2018 کے انتخابات میں 102 درخواستیں دائرکی گئیں۔
علی زیدی نے کہا کہ عمران خان دور میں برآمدات اورصنعتوں میں بہتری آئی ہے عمران خان حکومت قوم کو تیز رفتار ترقی دے رہی ہے،"بیکار بچے" یہ بیکار کام چھوڑیں اور معیشت میں بہتری سے فائدہ اٹھا کر "رزق حلال" کمانے کیلئے کوئی ڈھنگ کا کام ڈھونڈیں،ان بگڑے بچوں کی قابلیت سے تو نہیں لگتا کہ کوئی انہیں "کلرکی" کیلئے بھی رکھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔