پشاور:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،کئی ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل
پشاور:ضلعی انتظامیہ پشاور نے رات کے اوقات میں کورونا ایس او پیز...
پشاور:ضلعی انتظامیہ پشاور نے رات کے اوقات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے کئی ریسٹورنٹس اور دُکانیں سیل کردی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور نے رات کے وقت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے پابندی کے باوجود رات 10 بجے کے بعد دُکانیں کھلی رکھنے پر کریک ڈاؤن کیا ۔
حیات آباد میں 17 ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل کردی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 13 ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ سمیت 9 دکانیں سیل کی گئیں۔
اسی طرح صدر کے بازاروں میں 11 ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ میں بھی 22ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل کی گئیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔