سیالکوٹ کیلئے منصوبوں کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ کے شہریوں نے اپنی...
شائع 09 دسمبر 2020 11:26pm

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ایئر پورٹ بنایا اور اب ایئرلائن کا آغاز کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔انہوں نے شہر اقبال کیلئے سترہ ارب روپے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سیالکوٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام اور مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقبال کا شہر حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ہونے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ 5 ارب روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور 500 بیڈز پر مشتمل جنرل ہسپتال بھی بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کیلئے ٹیکنیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی خوشخبری بھی سیالکوٹ کو جلد دیں گے۔