کورونا کی وجہ سے جلسے پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے جلسے پر پابندی کی درخواست پر...
شائع 09 دسمبر 2020 10:24pm

لاہور ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے جلسے پر پابندی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جلسہ روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت دو دن میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے فیصلہ کرے، سیاسی جماعتیں اور ان کے کارکن ایس او پیز پر عمل کریں۔

لاہور ہائیکورٹ- فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ- فائل فوٹو

ہائیکورٹ نے حکومت کو ایس او پی پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، جلسے کی اجازت کا معاملہ متعلقہ حکام کے زیر غور ہے، عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتی، تمام ادارے این سی او سی کی ہدایات پر پابندی کو یقینی بناٸیں۔