مولانا طاہر اشرفی کی پاکستان میں کویت کے سفیر سے ملاقات

بین المذہبی ہم آہنگی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ...
شائع 09 دسمبر 2020 08:39pm

بین المذہبی ہم آہنگی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مستحکم کیا جائیگا۔

مولانا طاہر اشرفی نے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان میں کویت کے سفیر Nassar Abdulrahman Al-Mutairi سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کے تبادلے سے تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

کویت کے سفیر نے کہا کہ کویت میں پاکستانیوں کےلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جائیںگے۔

ریڈیو پاکستان