پی پی اجلاس، اسمبلیوں سے استعفے پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی...
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اسمبلیوں سے استعفی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد زرداری ہاوس میں بلاول بھٹو کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں یوسف رضاگیلانی، شیری رحمان، نیربخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شریک ہوئے،
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل، 13 دسمبر کو لاہور اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔