اسلام آباد کےمیئر کا انتخاب 28 دسمبر 2020 کو ہو گا

اسلام آباد کے میئر کا انتخاب 28 دسمبر 2020کو ہو گا، ضمنی الیکشن ...
شائع 09 دسمبر 2020 11:50am

اسلام آباد کے میئر کا انتخاب 28 دسمبر 2020کو ہو گا، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار کسی بھی وقت کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں، 11 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

شیخ انصر عزیز کے مستعفیٰ ہونے کے باعث اسلام آباد کے میئرکیلئے اب ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے میئر کے الیکشن کیلئے ریٹرننگ آفیسر نے پبلک نوٹس جاری کردیا ،جس کے مطابق امیدواران دفتری اوقات کار میں کسی بھی وقت کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی11 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں،جانچ پڑتال 16دسمبرکو ہوگی جبکہ کاغذات کی نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21دسمبر ہے، شیڈول کے مطابق مئیر اسلام آباد کا انتخاب 28 دسمبر 2020 کو ہو گا۔