چارسدہ میں شدید دھند کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

چارسدہ میں شدید دھند کے باعث شاہراہوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہو...
شائع 09 دسمبر 2020 08:45am

چارسدہ میں شدید دھند کے باعث شاہراہوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی جبکہ دھند کے باعث پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا۔

چارسدہ میں حالیہ ہلکی بارش کے بعد شدید دھند کا راج ہے، شہر اور مضافات میں شدید دھند کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر آنے جانے والی مین شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی انتہائی متاثر ہو گئی ہے جبکہ موٹروے کنٹرول روم کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ بلکل صفر رہ گئی ہے۔

پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے شدید دھند کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی، شدید دھند کی وجہ سے موٹروے پر چارسدہ انٹر چینج کے دونوں اطراف پر لاتعداد گاڑیاں پھنس گئی۔

چارسدہ ٹریفک پولیس نے عوام کو موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے کی اپیل کی ہے۔