بلوچستان: ضلع کیچ، پانچ لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے پانچ لاشیں ملی ہیں دو کی...
شائع 08 دسمبر 2020 09:59pm

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے پانچ لاشیں ملی ہیں دو کی شناخت ہوگئی پانچوں افراد کی لاشیں گولیوں سے چھلنی تھیں ۔

لیویز زرائع کے مطابق تربت ضلع کیچ بلیدہ عبدوئی اور بیرونک ہل کے علاقوں سے پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدوئی کے علاقے میں مبینہ جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے سے دو کی شناخت مختیار نور حسین سکنہ ملک آباد تمپ اور دوسرے کی عزیز ولد ماسٹر عبداللہ عرف عبدو سکنہ ملک آباد تمپ کے ناموں سے ہوئیں جبکہ تیسرے کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

دوسری دو لاشیں بیرونک پل کے علاقے سے ملی جنہیں حنیف ولد میران اور امیر بخش ولد زباد کے نام سے کر لی گئی پانچواں لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔