خیبر پختونخوا:بھاری بھرکم اسکول بیگ سے بچوں کو نجات، بل منظور
خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے نجات دلانے کو عمل شکل دیدیا، صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخوا اسکول بیگز بل دو ہزار بیس کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا۔ ایوان میں بھاری اسکول بیگز کی روک تھام کیلئے قانون پیش کیا گیا۔ پرائمری کلاسز کے بچوں کا بیگ پانچ کلوم گرام تک ہوگا۔ مڈل کلاسز کے بچوں کے سکول بیگ کا وزن 6 کلو گرام سے زائد نہیں ہوگا۔
اس نئے قانون میں بتایا گیا ہے کہ وزن سے زیادہ بیگز پر تعلیمی ادارے کے انتظامیہ پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
قانون کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خیبرپختونخوا سکول بیگز بل دوہزار بیس کثرت رائے سے منظور ہوا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔