فیصل آباد: تشدد کا شکار بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے
فیصل آباد میں تشدد کا شکار بچی کو عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا، جبکہ بچی پر تشدد کرنے والے بچے حمزہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس نے ویڈیو میں تشدد کرتے نظر آنے والے میاں بیوی کا نام ایف آئی آر میں شامل کرلیا۔
کمسن گھریلو ملازمہ صدف کو آج ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کی حوالگی کی درخواست کی جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور بچی کا میڈیکل کروانے کی بھی ہدائت کی۔
عدالت نے بچی پر تشدد کرنے والے بچے حمزہ کو پیش نہ کرنے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے، اور پولیس کو حکم دیا کہ حمزہ نامی بچے کو 15 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
دوسری جانب پولیس نے ویڈیو میں تشدد کرتے نظر آنے والے اصل ملزمان میاں بیوی کو شناخت کرتے ہوئے ان کے نام ایف آئی آر میں شامل کرلیے، تشدد کرنے والے فیصل اور سدرہ منیر نے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ جس پر عدالت نے 14 دسمبر تک ضمانت منظور کرلی۔
گزشتہ روز جوڈیشل کی جانیوالی ملزمہ ثمینہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔