ن لیگی رہنما مریم نواز سمیت درجنوں کارکنوں پر مقدمات

مسلم لیگ نون کی عوامی رابطہ مہم کو ایف آئی آرز کا سامنا ہے۔ 7...
شائع 08 دسمبر 2020 07:33pm

مسلم لیگ نون کی عوامی رابطہ مہم کو ایف آئی آرز کا سامنا ہے۔ 7 دسمبر کو ریلی کے خلاف مریم نواز سمیت درجنوں رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت چھ ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔

حکومت پنجاب نے ایک جانب مریم نواز کو سیاسی اجتماعات کیلئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے تو دوسری جانب وعدہ نبھاتے ہوئے ایف آئی آرز کا انبار بھی لگا دیا ہے۔

سات دسمبر کو مریم نواز کی جی ٹی روڈ سے شاہدرہ تک نکالی گئی۔

ریلی کے خلاف لاہور پولیس نے 6 ایف آئی آرز درج کی ہیں۔ لاہور کے تھانہ شاہدرہ، شالیمار، مصری شاہ، بادامی باغ، باغبانپورہ اور غازی آباد میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ نون کے درجنوں رہنماؤں اور سیکٹروں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ان مقدمات میں انفیکشن اینڈ ڈیزز ایکٹ کی خلاف ورزی، سڑک بلاک کرنے، آتش بازی کرنے اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمات میں کیٹرنگ، لائٹنگ، ساونڈ سسٹم اور ٹینٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔