آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

سڈنی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی...
شائع 08 دسمبر 2020 07:02pm

سڈنی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں کینگروز نے 12 رنز سے فتح سمیٹ لی تاہم پہلے 2 میچز میں فتح سے سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم 187 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 174 رنز بناسکی، ویرات کوہلی کے 85 رنز رائیگاں گئے۔ آسٹریلیا کے مچل سویپسن نے تین جبکہ میکسویل، زیمپا، ٹائی اور ایبٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیتا اور پہلے کینگروز کو بلے بازی کی دعوت دی۔ کینگروز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ نے 80، میکسویل نے 54 اور اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے۔ بھارت کے واشنگٹن سُندر نے دو جبکہ نتارنجن اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے مچل سویپسن شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے ہیرو قرار پائے۔