نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ آزادی ملنے پر خوشی سے نہال

کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کی مدت پوری کرنے کے بعد قومی...
شائع 08 دسمبر 2020 06:34pm

کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کی مدت پوری کرنے کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کو بالآخر آزادی مل گئی۔ خوشی سے نہال کھلاڑی اور آفیلشز کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئے، کل سے ٹریننگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں کو کیویز کے دیس میں آئسولیشن سے آزادی مل گئی۔ کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی، اسکواڈ کے 52 اراکین پہلے کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچے پھر 2 گھنٹے آرام کے بعد کوئنز ٹاؤن کیلئے اڑان بھری۔

اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن پہنچے، اسکواڈ میں شامل ایک رکن اپنی آئسولیشن مکمل کرکے جمعرات کو اسکواڈ جوائن کریں گے۔

enter image description here

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑی اپنے اپنے ہوٹل پہنچ گئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔