ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.58 ریکارڈ
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.58 ریکارڈ کی گئی، کراچی پہلے، میرپور دوسرے اور مظفرآباد تیسرے نمبر پر ہے۔
وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کا مارننگ سیشن ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہربگڑ رہی ہے،جس سے ملک میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 8.58 فیصد تک پہنچ گیا۔
کراچی21.80 فیصد مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، میرپورمیں مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی اور تناسب18.31 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد رہی۔
صوبوں میں سندھ 13.87 ،خیبرپختونخوا 9.67 اور آزاد کشمیر میں 9.77 مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
پشاورمیں14.91،ایبٹ آباد 13.35،راولپنڈی8.51 ،حیدرآباد9.15 اورلاہورمیں 5.98 فیصد مثبت کیسزکی شرح رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک کے اسپتالوں میں کورونا کے 2 ہزار486مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،جس میں روز بہ روز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
لاہورمیں 86،ملتان میں42، راولپنڈی میں 15، کراچی میں 76،پشاورمیں 45اوراسلام آباد میں 37 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔