پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 423,179 ہوگئی، 8,487اموات

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 08 دسمبر 2020 09:13am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد423,179ہوگئی جبکہ 8,487 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے ،بار بار بے احتیا طی سے کونے کونے میں کوروناوائرس پھیل گیا،مہلک وباء سے کیسز اور اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,885نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کوروناکے مریضوں کی تعداد4لاکھ23ہزار179ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 86ہزار212ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ24ہزار191افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں50ہزار078،اسلام آباد میں33ہزار061،بلوچستان میں17ہزار501 ،گلگت بلتستان میں4746اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے7390کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج کورونا سے ریکارڈ اموات سامنے آگئیں۔

ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید89مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8487ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3060افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3218،خیبرپختونخوا میں 1419،اسلام آباد میں341،بلوچستان میں169اور گلگت بلتستان میں 98اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث182 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ44ہزار218 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,486مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے13,932 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ70ہزار474مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار610کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2885افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 58لاکھ27ہزار852افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق، ملک بھر کے 616اسپتالوں میں 3048 مریض زیرعلاج ہیں ،ملک بھرمیں336 مریض وینٹی لیٹرپرہیں جبکہ گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہے ۔