بھارتی اداکارہ کورونا وائرس کے باعث چل بسیں

ممبئی: بھارت میں کورونا وائرس کے وار جاری، ڈرامہ انڈسٹری کی...
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2020 09:26pm

ممبئی: بھارت میں کورونا وائرس کے وار جاری، ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا بھٹناگر بھی عالمی وباء کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" میں اداکاری کرنے والی 34 سالہ دیویا بھٹناگر کورونا کے باعث چل بسیں۔

نومبر میں دیویا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، حالت بگڑنے پر اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور جہاں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے وینٹی لیٹرپر بھی تھیں۔

آنجہانی اداکارہ دیویا بھٹناگر
آنجہانی اداکارہ دیویا بھٹناگر

دیویا کی موت پر اداکارہ دیوولینا بھٹاچرجی نے انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے دیویا کے ہمراہ لی گئیں 2 تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور لکھا کہ "جب کوئی کسی کے ساتھ نہیں ہوتا تھا تو بس تُو ہی ہوتی تھی۔ دیوو تو ہی تو میری اپنی تھی جسے میں ڈانٹ سکتی تھی، روٹھ سکتی تھی، دل کی بات کرسکتی تھی۔"

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

انہوں نے ساتھی اداکارہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا اور یہ بھی کہا کہ تم بہت جلد چلی گئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

دوسری جانب اداکارہ شلپا نے بھی دیویا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔