سندھ: ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے احکامات

وزیر اعلٰی سندھ نے محکمہ صحت کیلئے 1120 ڈاکٹر کی گریڈ 17 میں...
شائع 07 دسمبر 2020 07:36pm

وزیر اعلٰی سندھ نے محکمہ صحت کیلئے 1120 ڈاکٹر کی گریڈ 17 میں ریگولرائزیشن اور مزید1303 میڈیکل افسران کی بھرتی کی ہدایت کردی۔ 808 خالی اسامیوں پر پیرا میڈکس اسٹاف کی بھرتی بھی کی جائے گی۔

محکمہ صحت کے سے متعلق اجلاس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ بھرتی کئے گئے ڈاکٹر کی بطور میڈیکل آفیسر اور ویمن میڈیکل آفیسرز ریگولرائز کیا جائے۔

اجلاس میں وزیر صحت کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعلٰی کو بتایا گیا کہ 1303 میڈیکل آفسر اور ویمن آفسران کے علاوہ 808 پیرا میڈکس اسٹاف کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔ وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر کی گریڈ 17 میں بطور میڈیکل آفسر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے۔

وزیر اعلٰی نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیر میڈکس کی بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں۔