'مشرقی بحیرہ روم پردھمکیوں،بلیک میلنگ کےسامنےگھٹنے نہیں ٹیکیں گے'

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان واضح کیا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم پر...
شائع 07 دسمبر 2020 07:13pm

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان واضح کیا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم پر دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

اکڈینَز یونیورسٹی میں مشرقی بحیرہ روم پر ایک ورکشاپ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی ایسے منصوبے اور نقشے ہرگز قبول نہیں کرے گا جن کا مقصد ملک کو انتالیہ کے ساحلی علاقوں تک محدود کرنا ہے۔

مشرقی بحیرہ روم پرایک عالمی کانفرنس کرانےکی اپنی پیشکش کو دہراتے ہوئے اردوان نے کہاکہ خطے سے تمام ملکوں کو میز پر بٹھا کر ہی متعلقہ مسائل حل کریں گے۔