آٹے، چینی سمیت 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ آٹا ، چینی ، پیاز ، ٹماٹر اور آلو سمیت 13 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان پربریفنگ دی گئی ۔
مشیر خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو چکن کی قیمتوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی ہے۔مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔
اعلامیہ کے مطابق قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور رسد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
سکریٹری خزانہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق آٹا ، چینی ، پیاز ، ٹماٹر اور آلو سمیت 13 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ تھوک اور خوردہ صارفین کی قیمتوں میں منافع کا فرق بھی نیچے آرہا ہے ۔
صوبائی چیف سیکرٹریوں نے بتایا کہ ملک میں گندم کے وافر مقدار میں ذخائر دستیاب ہیں، سپلائی کی پوزیشن اور قیمتوں میں بہتری کی وجہ سے اشیائے ضروریہ بشمول گندم اور چینی کی قیمتیں بھی کم ہو رہی ہیں ۔ کمیٹی نےاشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہونے کے رجحان پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
مشیرخزانہ نے صوبائی حکومتوں کو چکن کی قیمتوں پرسختی سے نگرانی کی ہدایت کی ۔ وزارت صنعت کو خوردنی تیل کی بڑھتی قیمتوں کوکنٹرول کے لئے ضروری اقدامات کی ہدائیت کی گئی ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔