سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے قومی کھیل ہاکی کیلئے آواز اٹھا دی

لاہور: سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے قومی کھیل ہاکی کیلئے آواز...
شائع 07 دسمبر 2020 07:03pm

لاہور: سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے قومی کھیل ہاکی کیلئے آواز اٹھا دی، کہتے ہیں ہاکی کے دوبارہ فروغ کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی ٹرف ٹو پر ڈار اکیڈمی کا سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد الیاس نے دورہ کیا۔ محمد الیاس نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور ہاکی کے دوبارہ عروج کیلئے حکومت سے سرپرستی کی اپیل کی۔

ڈار اکیڈمی کے روح رواں توقیر ڈار نے ملک کی ٹرفس کو آباد کرنے کیلئے ہاکی کا سامان کم قیمت پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔۔

منتظمین نے ہاکی کا سنہری دور واپس لانے کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔