کورونا وائرس: جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز منسوخ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں بائیوسکیور ببل کا تجربہ بُری طرح...
شائع 07 دسمبر 2020 06:34pm

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں بائیوسکیور ببل کا تجربہ بُری طرح ناکام ہوگیا، کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹل اسٹاف اور انگلش ٹیم کے 2 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انگلینڈ کا دورہ ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ون ڈے کی منسوخی کے بعد آج شیڈول دوسرا ون ڈے بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔