ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بناناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری قرار

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ملک ...
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2020 01:31pm

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اسٹریٹجک پلان 2019، 23 تیار کر لیا ہے۔

نیشنل ووٹرز ڈے آج منایا جا رہا ہے،ووٹ کی طاقت اور ووٹ کا صحیح استعمال ہی ملک کی تقدیر بدلتا ہے ،قومی ووٹرز ڈے پر الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکدہر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ووٹرز ڈے کا اصل مقصد عوام الناس کو جمہوری عمل کے حوالے سے آگاہی دینا ہے، الیکشن کمیشن خودمختار اور آئینی ادارہ ہے، امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ لوگ جمہوری عمل میں حصی لیں، انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں ووٹرز کی تعداد 115 ملین تک پہنچ چکی ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسٹریٹجک پلان 2019تا 2023بھی تیار کیا ہے، انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔