وفاق کی صوبوں کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کیخلاف اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مسلح ونگز کیخلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ملیشیا سے متعلق تمام صوبائی چیف سیکریٹری کو مراسلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں جو مسلح افواج جیسی وردی اوررینکس لگاتے ہیں ، یہ نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹ نمبر3اورآرٹیکل 256کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیاکہ ایسی تنظیمیں غلط مثال قائم کررہی ہیں، جس سے دنیا میں ملک کامنفی تاثر ابھرے گا،ان مسلح ونگز کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو سیکیورٹی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے،تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں اور روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں، وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔