نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہوگئے

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ...
شائع 07 دسمبر 2020 12:15pm

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئرہوگئے، کرائسٹ چرچ میں مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی، قومی اسکواڈ کل کوئنز ٹاون روانہ ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں 14روزبعدقید تنہائی سے چھٹکارا مل گیا،پاکستانی اسکواڈ کومینجڈ آئسولیشن چھوڑنےکی اجازت مل گئی،12ویں روزکی کورونا ٹیسٹنگ کلیئر ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق پہلےمرحلےمیں کورونا وائرس مثبت آنے والے ارکان سمیت اسکواڈ میں شامل باون ارکان کل مینجڈ آئسولیشن چھوڑکرقریبی ہوٹل پہنچیں گے جہاں ان پرکورونا ایس اوپیز لاگو نہیں ہوں گے، آخری ہیلتھ چیک اپ کے بعد اسکواڈ کل کوئنزٹاؤن روانہ ہوجائے گا۔

کورونا کیس مثبت آنے والے ایک رکن کرائسٹ چرچ میں ہی آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے جمعرات کو کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ جوائن کریں گے۔

اسسٹنٹ کوچ شاہداسلم کا کوروناٹیسٹ بھی منفی آگیااوروہ آکلینڈسےکوئنزٹاؤن پہنچ کراسکواڈکو جوائن کریں گے۔