پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کو لاہورجلسےکیلئے سرگرمیاں عروج پر
لاہور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے 13دسمبر کو لاہور جلسے کیلئے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونےوالے اجلاس میں اہم فیصلے کےک جائیں گے۔
پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسےکے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے کارروائیاں تیز کردیں۔
پی ڈی ایم پنجاب کا سربراہی اجلاس آج لاہور میں ہوگا،اجلاس کے میزبان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا ءاللہ وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان اپنے وفود کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس کے اختتام پر پی ڈی ایم پنجاب مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی ریلی کی صورت میں لاہور کے مختلف علاقوں کادورہ کریں گی۔
مریم نواز دن 2بجے جاتی امراءسے قائد اعظم انٹرچینج پہنچیں گی،جہاں سے ریلی کی صورت میں داروغہ والا، کپ سٹور، بادامی باغ اور شاہدرہ ٹاون میں کارکنوں سے خطاب کرینگی اور کارکنوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔