پاکستان کسٹمز کا کامیاب آپریشن، 12 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان...
شائع 07 دسمبر 2020 09:03am

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12کروڑروپے کی اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں ۔

اعلامیہ ایف بی آرکے مطابق پاکستان کسٹمز نے کامیاب آپریشن کرتےہوئے 12کروڑروپے کی اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں ، فرنٹیئر کوراوربلوچستان پولیس کے تعاون سے گاڑیاں ضبط کی گئیں ۔

کوئٹہ چمن ہائی وے پرواقع شوروم سے 24اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں ۔

پاکستان کسٹمزنے اسمگلنگ کیخلاف جاری آپریشن کو تیز ترکردیا ہے، کارروائی کا مقصد مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کررہے ہیں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکےاورا سمگل شدہ اشیاء کے معیشت پرمنفی اثرات کو ختم کیا جا سکے ۔