لاہور میں جلسہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور میں جلسہ کرنے پر مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کیخلاف پولیس نے...
لاہور میں جلسہ کرنے پر مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں 2روز قبل (ن)لیگ کنونشن میں ضوابط کی خلاف ورزی پر لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف درج ہونے والے مقدمے میں ایاز صادق، جاوید لطیف، سعد رفیق اور عطا تارڑ سمیت 18 افراد کو نامزد کیاگیاہےجبکہ مقامی رہنماؤں سمیت 500 نامعلوم افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ن لیگی قیادت کیخلاف مقدمے میں لوگوں کو حکومت کیخلاف اکسانے ،ایمپلیفائر ایکٹ اور کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔