پاکستان کسٹمز کا آپریشن: اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں

پاکستان کسٹمز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے12کروڑروپے کی اسمگل شدہ...
شائع 07 دسمبر 2020 12:54am

پاکستان کسٹمز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے12کروڑروپے کی اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں ۔فرنٹیئر کوراوربلوچستان پولیس کے تعاون سے گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

اعلامیہ ایف بی آرکےمطابق پاکستان کسٹمز نے 12کروڑروپےکی سمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلیں ۔فرنٹیئر کور اوربلوچستان پولیس کے تعاون سے گاڑیاں ضبط کی گئیں ۔کوئٹہ چمن ہائی وے پرواقع شوروم سے 24اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

پاکستان کسٹمزنےاسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کو تیز ترکردیا ہے۔

کارروائی کا مقصد مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کررہے ہیں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے ۔اسمگل شدہ اشیاء کے معیشت پرمنفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔