دورہ نیوزی لینڈ: سرفراز احمد کی اسکواڈ میں واپسی
نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی پانچویں اورآخری کوویڈٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئے18رکنی قومی اسکواڈکا اعلان بھی کردیا گیا۔
کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کی پانچویں کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔54کھلاڑیوں اورآفیشلزکے ٹیسٹ لئےگئے۔
پہلی چارٹیسٹنگ میں 44ارکان کے نتائج منفی جبکہ10کے مثبت آئےتھے۔
آخری ٹیسٹنگ کے نتائج اور 14روزہ آئسولیشن کے بعد اسکواڈ کو پریکٹس کی اجازت مل جائے گی۔
قومی اسکواڈ آٹھ دسمبر کو کوئنز ٹاون روانہ ہو گا.
دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئےاٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا۔
سرفرازاحمد اورحسین طلعت کی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔
ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے.
پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان تین میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغاز اٹھارہ دسمبرسےہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔