حکومت ہو یا اپوزیشن، ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑانے میں کوئی پیچھے نہیں

کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے۔ صورتحال سنگین ہے لیکن سیاستدان...
شائع 06 دسمبر 2020 09:17am

کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے۔ صورتحال سنگین ہے لیکن سیاستدان سنجیدہ نہیں، حکومت ہو یا اپوزیشن، ایس او پیز کا کسی کو خیال ہی نہیں۔ اجتماع لگا کر تقریبات کا حصہ بن رہےہیں، پریس کانفرنس کررہے ہیں لیکن سماجی فاصلے کا خیال تو دور ماسک تک دکھائی نہیں دے رہے۔ عوامی نمائندوں کا یہ حال ہے تو پھر عوام سنجیدہ کیسے ہوں گے؟

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی جو پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے کافی پرجوش ہیں، مگر نہ انہیں عوام کا خیال ہے، نہ خود اپنی صحت کی فکر۔ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کیلئے اجتماع لگایا، لیکن ماسک ایک بار بھی نظر نہ آیا۔

اپوزیشن تو اپوزیشن، حکومتی ارکان بھی کم نہیں! وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان لاہور میں خصوصی افراد کےحوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئیں، لیکن ایس او پیز پرعملدرآمد کا کوئی خصوصی انتظام نہ کیا۔ ماسک تو دور سماجی فاصلےکے اصول کی بھی خوب دھجیاں اڑائیں

حکومت ایس او پیز کی تلقین کرتے نہیں تھکتی، لیکن وہ مثال ہے نا کہ دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت۔